ہفتہ وار مہنگائی 0.53 فیصد اضافےسے16.79 فیصد ہوگئی

لہسن کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی

رمضان المبارک سے پہلے مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے۔ہفتہ وار شرح 16 اعشاریہ سات نو  فیصد تک جا پہنچی،آلو، پیاز ،کوکنگ آئل اور دالوں سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تاہم مرغی کا گوشت اور ایل پی جی سستی ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی صفر اعشاریہ پانچ تین فیصد اضافے سے سترہ اعشاریہ سات نو فیصد پر پہنچ گئی۔ ٹماٹر 29 روپے تینتیس پیسے جبکہ پیاز 9 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔پانچ لیٹر کوکنگ آئل کی قیمت انچاس روپے اور بیس کلو آٹے کے تھیلے کی  آٹھ روپے تہتر پیسے  بڑھی،البتہ زندہ برائلر چکن ستائیس  روپے کلو اور انڈے تین روپے درجن سستے ہوئے۔

مرغی کی قیمت 302 روپے سے کم ہو کر 276 روپے پرآگئی۔ایل پی جی سلنڈر 14 روپے سستا ہو کر 2ہزار 424 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

چینی سترہ پیسے فی کلو سستی ہوئی اور اوسط  قیمت چھیاسی روپے ستر پیسے ہوگئی ۔ لہسن کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کمی ہوئی اور قمیت تین سو چھبیس  روپے پر آگئی۔

Tabool ads will show in this div