جام کمال کاوزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کااعلان

موجودہ دور میں دوسری بار وزیراعلیٰ بدلنے کا امکان

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت ڈیلیور نہیں کرسکی، جلد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کا جام کمال خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں سردار اسرار ترین، نوابزادہ خالد مگسی، عارف حسنی، سلیم کھوسو، روبینہ عرفان، حاجی اکبر آسکانی، دنیش کمار اور بلوچستان عوامی پارٹٰی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز نے شرکت کی

بی اے کے اراکین نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ ارکان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر قدم ملکی حالات کے مطابق اٹھایا جائے گا۔

جام کمال خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت ڈیلیور نہیں کرسکی، جلد وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، اس حوالے سے اتحادی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2021ء میں بلوچستان کی حکمراں جماعت بی اے پی میں اختلافات کے بعد اس وقت کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، ان کی جگہ ناراض اراکین نے اپوزیشن کے ساتھ مل کر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ بنادیا گیا تھا۔

Abdul Quddus bizenjo

BAP

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div