عمران خان میں طاقت ہے جبھی عالمی طاقتیں پریشان ہیں،اسدعمر

قومی سلامتی کمیٹی خط کو حقیقت قرار دیدیا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے غیر ملکی دھمکی آمیز خط کو حقیقت قرار دیدیا، عمران خان میں طاقت ہے اسی لئے عالمی طاقتیں پریشان ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی ایک انتہائی معتبر فورم ہے، جہاں غیر ملکی دھمکی آمیز خط سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں، اعلامیہ بھی یہی کہہ رہا ہے کہ خط حقیقت اور پاکستان کے معاملات میں مداخلت ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس ملک نے یہ کیا اس کے سامنے یہ معاملہ اٹھانا چاہئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ اگر عالمی طاقتیں مل کر کچھ ارب روپے پھینک دیں اور اس سے چند لوگوں کو خرید لیں تو اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان کمزور ہے، عمران خان میں کوئی طاقت تھی تو عالمی طاقتیں پریشان ہیں۔

ASAD UMAR

PM IMRAN KHAN

NO CONFIDANCE MOTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div