متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی، شہباز شریف کا دعویٰ
شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران خان کے گھرمیں کرپشن ہے، خاتون اول کی بات نہیں کررہا لیکن ایک اور خاتون نے کرپشن کی ہے، عمران خان اپنے گریبان میں جھانکیں، متحدہ اپوزیشن کامیاب ہوگئی۔
متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایوان زیریں کا اجلاس چند منٹ بعد ہی ملتوی کرنے پر ڈپٹی اسپیکر پر کڑی تنقید کی۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبار شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی ایک فرنٹ خاتون کرپشن میں ملوث ہے، عمران نیازی نے غیرقانونی فنڈز چھپائے، وزیراعظم کی اہلیہ کی بات نہیں کرتا، ایک اور فرنٹ خاتون ہیں، فرنٹ خاتون نے کرپشن کے اربوں روپے باہر بھجوائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی منہ نہ کھلواؤ، ہم اس گھٹیا لیول پر نہیں جانا چاہتے، فارن فنڈنگ میں بھارتی اور اسرائیلی شامل ہیں۔
مزید جانیے: عمران خان کی انتخابات جلد کروانے کی پیشکش،(ن)لیگ کی تصدیق
قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے اتوار تک ووٹنگ کروانی ہے، تقاریر کی خاطر ارکان نے سوالات ترک کردیئے، ڈپٹی اسپیکر نے دیکھا ارکان ووٹنگ چاہتے ہیں تو بھاگ گئے، سیکریٹری اسمبلی نے کہا ووٹنگ ہونی تھی، ہم نے بریف کردیا تھا، پوری قوم نے دیکھا 172 ارکان ایوان میں موجود تھے، کیا سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اخلاقی، آئینی جواز رہ گیا، اسپیکر کے پاس اختیار ہے کہ 4 دنوں میں ووٹنگ کرالیں، قانون کو فالو نہیں کیا گیا، 8 مارچ سے 31 مارچ تک قانون کی دھجياں اڑائيں گئيں۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ متحدہ اپوزيشن کامياب ہوچکی، ہم عدم اعتماد جيت ہيں، یہ خط جھوٹ ہے، اس طرح کے دن رات آتے رہتے ہیں، ثابت کریں کس ملک نے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے پاس بھاگنے کيلئے کوئی راستہ نہيں، عمران خان استعفیٰ ديں، عمران خان سمجھتے ہيں کہ اين آر او لے سکتے ہيں تو بہت دير ہوچکی ہے۔
اسعد تھانوی نے اس موقع پر کہا کہ طاقت ہونے کے باوجود ہم نے آئين وقانون کا راستہ اختيار کيا، صاف اعلان کرتے ہيں اپنے ارکان کا تحفظ کريں گے، عدم اعتماد کامياب کروائيں گے، شہبازشريف کو وزيراعظم بنائيں گے، شہبازشريف کی صورت ميں انہيں تکليف پہنچائيں گے۔
اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ايوان ميں اپوزيشن کی تعداد سب کے سامنے تھی، اپوزيشن نے اکثريت ثابت کردی، کپتان روز اول سے بھاگا ہوا ہے۔