سائرہ یوسف اور مایاعلی وزیراعظم کیلئے کیاخیالات رکھتی ہیں؟

ایم کیو ایم کاساتھ چھوٹنے کےبعدحکومت مشکل میں

حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ چھوڑنے کے بعد مشکل کا شکاروزیراعظم عمران خان کیلئےآرٹسٹ برادری کی جانب سے حمایتی بیانات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شوبزکی صف اول کی اداکارواں سائرہ یوسف اورمایاعلی نے بھی موجودہ سیاسی صورتحال میں پاکستان کی بہتری کے لیے وزیراعظم پراپنے مکمل اعتماد کااظہارکیا ہے۔

مایا علی نے انسٹاگرام پروزیراعظم کی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، 'سیاست میں صرف ایک شخص ہے جو پاکستان کے لیے حقیقی معنوں میں کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے'۔

اداکارہ نے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مزید لکھا،' چیزوں کی تعمیرنواورانہیں بنانے میں وقت لگتا ہے، پاکستان کو اُن(عمران خان ) کی ضرورت ہے، ہمارے ووٹ اہمیت رکھتے ہیں اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوں۔

سائرہ یوسف نے بھی انسٹا اسٹوریزمیں وزیراعظم کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے اظہار یکجہتی کیا۔

سائرہ نے لکھا، 'آٓپ کو آپ کے لوگوں نےمنتخب تھا اورمیں ہمیشہ آپ کا ہی انتخاب کروں گی '۔

اس سے قبل شان شاہد، صبا قمر، ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی سمیت متعدد سیلیبرٹیز وزیراعظم کے حق میں آواز اٹھا چکی ہیں۔

IMRAN KHAN

maya ali

No Confidence Motion

SYRA YOUSUF

Tabool ads will show in this div