این سی او سی آخری اجلاس کےبعد بند کردیا گیا

نیشنل کمانڈاینڈ کنٹرول سینٹر بند کردیا گیا۔این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ آج اين سی او سی کے آپريشن کا آخری دن تھا۔
اسلام آباد میں این سی او سی میں بریفنگ دیتے ہوئے اسد عمر نے بتایا کہ وباءکے پھيلاؤ کو ديکھتے ہوئے يہ فيصلہ چند دن پہلے کياگياتھا کہ این سی او سی کو بند کردیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ کرونا سے نمٹنے کيلئے اين سی او سی نے بہترين اقدامات کيے اور تمام صوبوں کو ايک پليٹ فارم پر لانے ميں مدد کی۔
اسدعمر نے کہا کہ کرونا وبا سے نمٹنے کيلئے سخت پابندياں لگائی گئيں جس کے باعث وبا پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملی۔
انھوں نے بتایا کہ ملک بھر ميں کرونا سے بچاؤ کےلیےويکسی نیشن کی مہم شروع کی گئی اورآگاہی مہم چلائی گئی جبکہ کروناسے بہتر طور پر نمٹنے پر عالمی سطح پر پاکستان کےاقدامات کو سراہا گيا۔
مزید اقدامات سے متعلق انھوں نے بتایا کہ اين سی اوسی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پاليسی لائی اور نيشنل ہيلپ لائن اورٹيلی ہيلتھ پورٹل بنايا گيا۔
Today is last day of NCOC operation. With covid indicators at all time lows & high level of vaccination, baton now being passed on to health ministry. Chairing NCOC during last 2 years & working with the most dedicated team has been the greatest privilege and honour of my life.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
With Allah's mercy & support of the entire nation, we have been able to overcome this unprecedented challenge. Makes me immensely proud as a Pakistani that Pak recieved praise for it's covid response as one of the most successful in the world from global agencies & personalities
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
اسد عمر نے یہ بھی بتایا کہ این سی او سی نے انفيکشن ٹريٹمنٹ سينٹرز کھولے اور ڈيٹا اکٹھے کرنے اور کرونا سے متاثرہ مريضوں کی مانيٹرنگ کی گئی جبکہ آکسيجن سپلائی،وينٹی ليٹرز،بستروں ميں اضافےکيلئےہدايا ت جاری کی گئیں۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ این سی او سی کا کام قومی ادارہ صحت کو منتقل ہو گیا۔
ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کے خلاف این سی او سی کوآرڈینیشن کا بہترین میکنزم تھا اورہمارے ويکسی نيشن کے اعداد و شمار کافی اچھے ہيں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ کرتےہوئے بتایا تھا کہ آج کرونا کم ترین جبکہ ویکسینیشن بلند ترین سطح پر ہے، 2 سال تک این سی او سی کی صدارت کرنا اعزاز تھا اورفخر ہے کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کو عالمی ایجنسیز اور شخصیات نے سراہا۔