برطانوی گلوکارٹام پارکر33 سال کی عمرمیں چل بسے

پارکرمیں برین ٹیومرکی تشخیص ہوئی تھی

برطانوی-آئرش بوائے بینڈ دی وانٹڈ کے 5 ارکان میں سے ایک ٹام پارکر بدھ کے روز 33 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

اے ایف پی کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹام پارکرمیں اکتوبر 2020 میں دماغ کے کینسر(ٹیومر)کی تشخیص ہوئی تھی۔

ٹام کی اہلیہ کیلسے ہارڈوک نے انسٹاگرام پریہ افسوسناک خبرمداحوں کے ساتھ شیئرکرتے ہوئے لکھا، 'ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ٹام انتقال کرگئے ہیں، میں ان تمام افراد کی شکرگزارہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور اس موذی مرض کے خلاف لڑنے میں مدد کی'۔

ٹام کے میوزیکل بینڈ کے دیگر4 ارکان کا کہنا ہے کہ ، 'وہ ہمارا بھائی تھا، الفاظ اس نقصان اورغم کو بیان نہیں کرسکتے جو ہم اپنے دل میں ہمیشہ کے لیے محسوس کررہے ہیں'۔

خود ٹام نے 2 روزقبل انسٹاپرگروپ کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا تھا، 'ڈریم ٹیم'۔

کلیسے ہارڈوک سے ٹام کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد انکی بیٹی اوریلیا روزاور اکتوبر2020 میں کینسر کی تشخیص سے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

سال 2009 میں تشکیل دیے جانے والے 'دی وانٹڈ' کے گانے آل ٹائم ل اورگلیڈ یو کیم برطانیہ میں نمبرون سنگلزرہنے کے بعد یو ایس بل بورڈ چارٹ میں تیسرے نمبرپر رہے۔

British singer

TOM PARKER

THE WANTED

Tabool ads will show in this div