ايم کيوايم نے بوٹی لےکر بکرا حوالے کردیا،مصطفیٰ کمال
چيئرمين پاک سرزمين پارٹی کی پریس کانفرنس
پاک سرزمين پارٹی کے چيئرمين مصطفیٰ کمال نے ايم کيو ايم اور پيپلزپارٹی کے درميان ہونے والے معاہدے کو مہاجر برائے فروخت قرار دے ديا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چيئرمين پاک سرزمين پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم نے اپنے حصے کی بوٹی ليکر بکرا حوالے کرديا اور اب گورنری اور وزارتيں انجوائے کريں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ايم کيوايم کے دفاتر پر صرف ہمارا حق ہے۔ ايم کيوايم کے دفاتر کھولے گئے تو پی ايس پی کارکنان قبضہ کرليں،انہوں نے مزید کہا کہ نفيس لوگ دامن چھڑاکے پيپلزپارٹی کے ہولئے يہ آئینی ترامیم کرنے کا سنہری موقع تھا۔
MUSTAFA KAMAL
PSP
MQM Pakistan
تبولا
Tabool ads will show in this div