پرچياں، سرگوشياں  اور آنکھ بچا کے تانکا جھانکی

عامرخان کی پھرتياں ديکھ کر بلاول بھٹو کو بھی ہنسی آگئی
Mar 30, 2022

اسلام آباد میں متحدہ اپوزيشن کی پريس کانفرنس کے دوران پيغامات کے تبادلوں کا انوکھا دور چلتا رہا۔

 پریس کانفرنس کے دوران ايم کيو ايم رہنما عامرخان خالد مقبول صدیقی کو پرچياں لا لاکر ديتے رہے۔ ايک سے دوسری بار کاغذ کے ٹکڑے کا تبادلہ ہوا تو بلاول کو بھی تجسس ہوا۔

عامرخان کی اُٹھک بيٹھک ختم نہ ہوئی اور خالد مقبول کے علاوہ کبھی بلاول بھٹو سے لائن ملاتے تو کبھی مولانا فضل الرحمان کو جاکر پيغام ديتے۔ آنياں جانياں اور پيغام رسانياں جاری رہيں۔ ايم کيو ايم رہنما کی پھرتياں ديکھ کر تو آخر ميں بلاول بھٹو کو بھی ہنسی آگئی۔

bilawal bhutto zardari

MQM Pakistan

PDM

Tabool ads will show in this div