ایم کیوایم کسی کا بھی ساتھ دے سکتی ہے،انور مقصود

مجھے لگ رہا ہے کہ حالات ٹھیک رہینگے

مزاح نگار انور مقصود نے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو پہلے ہٹا دیتے تو بات یہاں تک پہنچتی ہی نہیں۔

ممتاز مزاح نگار انور مقصود نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماء سے خصوصی گفتگو کی، انور مقصود کا کہنا ہے کہ وہ اتوار تک بہت پریشان تھے مگر کل ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ حالات ٹھیک رہینگے، سارا انحصار ایم کیو ایم پر ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں کیونکہ ایم کیو ایم کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کسی کا بھی ساتھ دے سکتی ہے ۔

مزاح نگار نے کہا کہ کل تک کا وقت ہے قوم کے پاس عمران خان کو اتنا اندازہ نہیں ہے کہ سیاست میں کیا کچھ ہوسکتا ہے کہہ رہے جو 10 گئے وہ واپس آسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو پہلے ہٹا دیتے تو بات یہاں تک پہنچتی ہی نہیں کیونکہ اس میں ان کا کیا قصور ہے وہ تو کام کررہے تھے اور کسی کے کہنے پر ہی کررہے تھے اور آکر وقت تک مسکرا رہے تھے ۔

آئندہ دنوں میں خوشخبری سے متعلق سوال پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئندہ دنوں میں گرمی مزید بڑھے گی ۔

ANWAR MAQSOOD

Tabool ads will show in this div