وزیراعظم کایوکرین تنازع مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے پرزور

سفارتی حل کیلئے کردار پر تیارہیں، یوکرینی صدر سے گفتگو

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا، جس میں یوکرین روس جنگ اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ عمران خان نے یوکرین تنازع مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے غیر جانبدار ممالک سفارتی حل کیلئے کردار پر تیار ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے فوجی تنازع جاری رہنے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازع کے حل کے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعات کے باعث منفی اثرات کو مسلسل اجاگر کررہے ہیں، معیشت پر اثرات تیل اور اشیائے خور و نوش کی بڑھتی قیمتوں سے ظاہر ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک سفارتی حل کیلئے کردار پر تیار ہیں، او آئی سی نے روس یوکرین تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے بتایا کہ پاکستان نے یوکرین کیلئے انسانی بنیادوں پر امداد کیلئے سامان کے دو طیارے بھیجے ہیں۔ وزیراعظم نے یوکرینی حکام کی پاکستانی شہریوں کے انخلاء میں مدد پر یوکرینی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

PM IMRAN KHAN

UKRAINE PRESIDENT

Volodymyr Zelenskyy

Tabool ads will show in this div