میکسیکو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
میکسیکو میں دو انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ دن ایک بجے ٹیمیکسو شہر میں پیش آیا، جہاں چھوٹا مسافر بردار طیارہ سپر مارکیٹ میں گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارے کو سپر مارکیٹ کی دیواروں سے ٹکرائے ہوئے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک، جب کہ 4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں ایک شخص طیارے کا مسافر جب کہ دیگر 4 افراد سپر مارکیٹ میں موجود تھے۔
حادثے میں طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ متاثرہ طیارے نے حادثے سے ایک گھنٹہ قبل ہی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کو حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ طیارہ ٹکرانے سے سپر مارکیٹ اسٹور بھی تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے کے مقام پر دھماکے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں فیڈرل سول پروٹیکشن نے جائے حادثہ کو عوام کیلئے کلیئر قرار دے دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے سے پہلے انجن میں سے دھواں نکل رہا تھا۔
BREAKING: Small plane crashes into supermarket in central Mexico, causing casualties pic.twitter.com/YqxUoXEYG2
— BNO News (@BNONews) March 28, 2022
BREAKING: Small plane crashes into supermarket in central Mexico, causing casualties. pic.twitter.com/olOuYK6Wv7
— Personal Blog Media News (@pbmnews) March 28, 2022