پاکستان کےلیے عمران خان سے زیادہ خطرناک کوئی نہیں،مریم نواز

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ابھی صرف ابتدا ہوئی ہے
Mar 28, 2022

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف کوئی عالمی سازش ہوئی ہے تو اس کا آلہ کار عمران خان ہے۔ کوئی پاکستان کیلئے اتنا خطرناک نہیں جتنا عمران خان ہے۔

اسلام آباد میں پی ڈیم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ تم نے کون سے ایٹمی دھماکے کردیے جو عالمی سازش ہوگی؟ کیاعالمی طاقتوںٕ نے کہا تھا22کروڑ کا ملک جادوٹو نے سے چلاؤ۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان  کی قيادت ميں ہم تمہيں الوداع کہنے آئے ہيں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جہانگيرترين اورعليم خان کاپيساکھايا اور وقت آياتو ان کا بھی نہيں بنا، جو شخص اپنے محسنوں کا نہیں وہ قوم کا ہوسکتا ہے؟ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے  اقتدار کی کشتی ڈولتے دیکھ کر بزدار کو پانی میں دھکا دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمز کو نوازا اور خود بھی کمیشن کھایا، عمران خان نے اقتدار کی کشتی ڈولتے دیکھ کر بزدارکو پانی میں دھکادے دیا کہا عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو اس نے عثمان بزدارپرپاؤں رکھ ديا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 172 ارکان پورے کرلو، پی ڈی ایم کی منت کرلوں گی کہ اسے بخش دو، پارلیمنٹ کے بعد وہ شخص اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھوچکا۔ سرکاری وسائل استعمال کرنےکےبعدبھی10ہزارلوگ نہیں تھے۔

MARYAM NAWAZ

PDM

Tabool ads will show in this div