وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا

وزیرمملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ
Mar 28, 2022
Usman Buzdar

وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ق ليگ اور پی ٹی آئی ميں تمام معاملات طے پاگئے اور وزیراعظم نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی بنی گالہ میں ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ ق ليگ نے عمران خان کی حمايت کا اعلان کرديا جبکہ تحریک انصاف پرويزالہٰی کو وزيراعلیٰ پنجاب کے اميدوار کے طور پر سپورٹ کريں گے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 8 منحرف ارکان نے واپسی کیلئے رابطہ کرلیا ہے۔ کچھ گھنٹوں میں اچھی خبریں آئیں گی۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ایک ہی گیند سے تینوں وکٹیں اُڑادیں، پہلے کہا تھا وقت آنے پر اتحادی ساتھ ہونگے آج ایسا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے کہا وزارت اعلیٰ اہمیت نہیں رکھتی۔

واضح رہے کہ آج اپوزيشن نے وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحريک عدم اعتماد جمع کرادی ۔ تحريک پر  ن ليگ کے 122 اور  پيپلزپارٹی کے 6 ارکان نے دستخط کيے۔

پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے 184 ارکان ہیں جبکہ ان کو اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل ہے جس کی 10 نشستیں ہیں جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے انتخاب کے وقت 4 آزاد ارکان جبکہ پاکستان راہِ حق پارٹی کے ایک رکن نے بھی ان کو ووٹ دیا تھا۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کی بڑی جماعت مسلم لیگ ن کے 172 ارکان ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 7 ارکان ہیں۔

No Confidence Motion

CM Punjab Usman Buzdar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div