محمدعامرکا ' اہم پیغام' تمام سیاستدانوں کے نام

حکومت کیخلاف اپوزیشن کے گٹھ جوڑ اور اسی تناظرمیں حکمراں جماعت اوراپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے قومی کرکٹرمحمد عامر نے سیاستدانوں کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
عامرکولگتا ہے کہ ہمارے سیاستدان اپنی پوری طاقت ملک کی بہتری کے بجائے حامیوں کو اکٹھا کرنے میں صرف کررہے ہیں۔
کرکٹرنے اپنی ٹویٹ میں لکھا، ' جتنا جذبہ ہمارے سارے سیاستدان لوگ جمع کرنے میں لگا رہے ہیں، اللہ کرے اتنا جذبہ پاکستان ٹھیک کرنے میں آجائے تو کیا ہی بات ہے'۔
jitna jazba hamre sare politicians log jama karne me laga rahe hain Allah kare itna jazba Pakistan thk karne me ajaye to kia bat hai.
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) March 27, 2022
پارلیمنٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے شیڈول ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
نمبرگیم کا چکر پورا کرنے کے لیے حکمران جماعت سمیت اپوزیشن اتحاد بھی ایڑی چوٹی کا زورلگا رہا ہے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے شہراقتدار میں پنڈال سجایا تھا تو دوسری جانب مریم نواز بھی وفاقی دارالحکومت کی جانب رواں دوں ہیں۔
ن لیگ کا قافلہ حمزہ شہباز اورمریم نواز کی قیادت میں آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے کارکن پہلے سے ہی شہراقتدارمیں موجود ہیں۔