منحرف اراکین کا معاملہ،شاہ محمود نے پیشکش کردی

اسمبلی تحلیل ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں
Mar 28, 2022

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان اگرحکومت سےنالاں ہیں تواستعفیٰ دیں تاہم اسمبلی تحلیل ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔

پیر کو سماء کے مارننگ شو نیا دن میں بات کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کا اعتماد وزیراعظم کوکل کےجلسےمیں مل گیا،پنڈال میں موجود لوگوں سےدگنے لوگ پنڈال سے باہرموجود تھے۔

اتحادیوں سے متعلق وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہمارے حلیفوں سے ہماری کل بھی ملاقات ہوئی ہے،پاکستان مسلم لیگ نواز ق لیگ کو استعمال کرنا چاہ رہی ہے اور ان کے ساتھ کھلواڑکررہی ہے تاہم ق لیگ والے تجربے کار لوگ ہیں۔

ایم کیوایم سے متعلق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو پیپلزپارٹی مختلف آفرز کررہی ہے اوراس جماعت کا غلط استعمال کرنا چاہ رہی ہے۔

شاہ محمود نے واضح کیا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ عمران خان کے نام پرلیں اور ووٹ ضمیرفروشی سےدیں۔

بلوچستان سے متعلق شاہ محمود نے بتایا کہ شاہ زین بگٹی کا فیصلہ غیر منطقی ہے، موجودہ حکومت  نے بلوچستان کیلئے خاص پیکج دیا اور اب وہاں امن عامہ کا مسئلہ آج کانہیں ہے۔

PTI

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div