پاکستان نے کپتان پراعتماد کا اظہارکردیا ،شاہ محمودقریشی

عمران خان کچھ دیر میں خطاب کریں گے
Mar 27, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/MS-SMQ-IN-JALSA-MONTAGE-27-02-22.mp4"][/video]

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے رازہیں، راز چاک کردوں تویہ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

پریڈ گراونڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کپتان کو بتادیا ان کا منصوبہ کیا ہے؟ ایبسوٹلی ناٹ"کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ اقوام متحدہ میں اسلاموفیا کی قرارداد پاس ہوئی یہ اعزاز عمران خان کوملا، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سنہ 1940 میں محمدعلی جناح نے قوم کو جگایا،47میں پاکستان بن گیا۔ عمران خان قوم جاگ چکی ہے، آج پاکستان نےکپتان پراعتمادکااظہارکردیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان میں کہتا ہوں کہ میرا اور میرے بیٹے کا ووٹ تمہاری امانت ہے، ہم اس میں خیانت نہیں کریں۔ عمران خان ایک طرف کھڑا ہے اور سب اس کے خلاف یکجا ہیں۔ سب اکھٹے ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’اپوزشین جماعتوں نے عمران خان کو پیغام بھیجا ہے کہ خان تم این آر او دے دو ہم عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔ نواز شریف، زرداری تمھیں این آر او نہیں ملے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، چاک کر دوں تو یہ منھ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اليکشن2023ميں ہيں ليکن عمران خان نے قوم کو جگاديا، خان صاحب!اليکشن کال کر ليں،پتا چلنا چاہئے قوم کس کے ساتھ ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلاموفوبيا پر دنيا کی آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کربات کی۔ يہ جنگ عمران خان کی نہيں پاکستان کی جنگ ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلامی دنيا کا مقدمہ نہ صرف لڑا بلکہ جيتا،عمران خان نےکہاحرمت رسولﷺ پر جان دينے کو تيار ہيں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی پہچان کرنی ہےتویہ دیکھیں کہ اس کیخلاف کون کھڑا ہے،عمران خان کے خلاف سارے چور جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان حرام کا پیسہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کھڑاہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کو بتایا ہے کہ دوستی سب سے کریں گے، امن میں سب کے ساتھ ہیں لیکن غلامی کسی کی نہیں کریں گے۔ یہ جنگ آپ پاکستان کے لیے نہیں پوری مسلم امہ کے لیے جیتیں گے۔‘

شرکاء سے خظاب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان قوم آپ سےمطالبہ کرتی ہے سارے ڈاکو جیل میں ہوں، یہ گینگ آف تھری ہے،انہوں نے کسی کا مال نہیں چھوڑا۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار سے نہیں عوام سے محبت ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان چوروں سے ملک کو آزاد کروانا چاہتا ہے، یہ وہ عمران خان ہے جو کسی کے جوتے پالش نہں کرتا۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ وہ عمران خان جو ڈومور کے مقابلے میں کہتا ہے نومور، نہ عمران خان جارہاہے نہ کسی کا پاب ان کو ہٹا سکتا ہے۔ جو ہم سے گئے انکو کہوں گا جب عوام میں جاؤ گے پچھتاؤگے۔ عوام میں جاؤگےتوجوتے پڑیں گے۔

جلسے سے خطاب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےعمران خان پاکستان کا نہیں مسلم امہ کا لیڈربن گیا ہے، عمران خان 3 چوہوں جیسا سیاستدان نہیں ہے، ایک بڑے سائز کا چوہا سندھ کی ساری گندم کھا گیا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اس چوہے کاشکارکروں گا، یہ پیساعوام کا  ہے جس سے انھوں نے باہر جائدادییں بنائی، یہ پیساعوام کا ہے جس سےانھوں نے باہر جائیدادیں بنائی، یہ پیسا عوام کا ہے جس سےانھوں نے باہر جائیدادیں بنائی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ عہد کرتے ہیں خوداری اور قومی غیرت پر کبھی سمجھوتا نہیں کرینگے، جلسے نے مہروں اور بیرونی طاقتوں کوپیغام دیاکہ عمران کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ یہ چوہے تین نہیں پانچ ہیں دو لندن میں چھپے ہیں، ايک چوہا لندن گيا وہ ہوگيا بيمار  ہوگیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 3چوہوں کو تو عمران خان ايسے ہی مسل دے گا۔

PTI Jalsa today

No Confidence Motion

PM IK

Tabool ads will show in this div