جلسےکی ناکامی کا الزام بھی نوازشریف پر مت لگا دینا،مریم نواز

گوجرانوالہ میں حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو
Mar 27, 2022

 نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں 10 لاکھ تو دور 10 ہزار لوگ بھی نہیں آئے۔ اب جلسے کی ناکامی کا الزام بھی نواز شریف پر مت لگا دینا۔

گجرانوالہ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر تمہارے پاس کوئی راز ہوتے تو پوری دنیا کے سامنے نشر کرتے، یہ ادارے بھی نوازشریف کے ہیں،یہ ملک بھی نوازشریف کا ہے۔ نوازشریف جس کو بھی ملتا ہے ملک کے مفاد میں ملتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کرایک گیند سے عمران خان کی 12وکٹیں گرادیں، عمران کی بدتمیزی کا منہ توڑ جواب ملے گا، پریڈ گراونڈ میں زور زور سے رو رہا ہے۔

اس سے قبل گوجرانوالہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف،شہبازشریف کا سبا کچھ اس ملک میں ہے، وہ وقت دور نہیں جب عمران خان تم کو نوازشریف سے معافی مانگنی پڑےگی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ٹیکس پیئر کا پیسہ سرکاری جلسوں پر لگا نے کا حساب لیا جائے گا۔ یہ ان کا خاندانی پیسہ نہیں یہ پاکستان کے عوام کا پیسہ ہے، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال پرشرم آنی چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو عمران خان کا کچن چلاتے تھے وہ بگی چھوڑ کر چلے گئے، آپ کے اپنے ارکان آپ کو چھوڑ کر چلے گئے، جہاں سے آپ کی پارٹی رات و رات آئی تھی وہیں چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلےآپ کی اپنی جماعت نے آپ پر عدم اعتماد کردیا، یہ وہی لوٹےہیں جن سے آپ پچھلے3سال سے وضو کرتے رہے،مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑے چوہے آپ تھے جو2013میں ووٹ کی پرچی کتر گئے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج پھر مذہب کارڈ استعمال کیاہے، مہنگائی مارچ کا اصل نام ردالفساد یاردالشیطان ہونا چاہیے، عمران خان کے دورمیں ڈیزل کی قیمت سب سے زیادہ ہوئی ہے۔

MARYAM NAWAZ

pti govt

PDM

Tabool ads will show in this div