آج ایساسرپرائزملےگا،مخالفین عدم اعتماد کوبھول جائیں گے،فرخ حبیب

چوروں کا ٹولہ ایک دوسرےکی شکل دیکھنےکو تیارنہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد والوں کو ایسا سرپرائز ملنے والا ہے کہ سرپرائز کے بعد یہ عدم اعتماد ہمیشہ کے لیے بھول جائیںگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج کے جلسے میں اہم اعلان کرینگے۔

فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے پارٹی کی خلاف ورزی کی اس پر آرٹیکل 63لاگو ہوگا۔ چوروں کا ٹولہ آخری سانسیں لے رہا ہے، عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ عوام سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی روکنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ یہ جلسہ پاکستان کے لوگوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔ آج تاریخی جلسہ ہونے جا رہا ہے۔ کا جلسہ، جلسہ پلس ہونے جا رہا ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

Parade Ground

Farrukh Habib

Tabool ads will show in this div