حکومت کے پاس صرف گھرجانےکا سرپرائز ہے، مریم اورنگزیب

حکومت نے لوگوں کو گھی اور آٹا لینے کے قابل نہیں چھوڑا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی اتحادی کھڑا نہیں ہوسکتا اور ان کے پاس کوئی سرپرائز نہیں ہے بلکہ یہ اب گھر جارہے ہیں۔

لاہورمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے بات کرتےہوئے کہا کہ آٹا، چینی،بجلی،گیس اور کشمیر فروشی کے خلاف مہنگائی مارچ کا آغاز ہے جس میں ہر شعبے کے لوگ گفتگو کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو گھی اور آٹا لینے کے قابل نہیں چھوڑا، عوام چینی اور گیس سمیت اربوں روپے کی لوٹ مار کا حساب مانگ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان آخری چال چلتے ہوئے  مذہب کے پیچھے چھپ رہے ہیں تاہم اب ان کا مذہب کارڈ نہیں چلےگا،یہ حق اور سچ کی لڑائی ہے اور اس کے لیے سب اپنے گھروں سے نکلیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک جھوٹ کے خلاف ہے، عوام جانتی ہے کہ عمران خان کے پاس جو ٹرمپ کارڈ ہے وہ نفرت اور گالی ہے۔

MARYAM AURANGZAIB

Tabool ads will show in this div