لارا دتہ کی رہائشگاہ سیل کردی گئی

پاپارازیوں نے تصویریں جاری کردیں

بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ان کی رہائشگاہ کو سیل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) حکام نے سابق مس یونیورس لارا دتہ کا گھر سیل کرتے ہوئے علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ زون ڈکلیئرکردیا ہے۔

پاپارازیوں نےاداکارہ کےگھر کے بیرونی حصوں کی تصاویرکھینچی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گزشتہ روزکووڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد حکام نے باندرا میں واقع گھرکوسیل کرکے نوٹس لگادیا ہے۔

ایک ذریعے نے انکشاف کیا کہ کورونا وائرس سے خاندان میں صرف لارا دتہ ہی متاثر ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی فیملی میں سے صرف انہی میں کروناکی تشخیص ہوئی ہے۔

کام کے لحاظ سے بات کی جائے تولارا دتہ کو آخری باراکشے کماراورہماقریشی کی فلم ' بیل باٹم ' میں دیکھا گیا جس میں اداکارہ نے آنجہانی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا تھا۔

لارا دتہ نے فلموں کے علاوہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے بھی چند پراجیکٹس کیے جن میں ہک اپس اینڈ ہُک اپس، ہنڈرڈ اور کون بنے گا شکروتی شامل ہیں۔

CORONA

COVID 19

LARA DUTTA

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div