فہمیدا مرزا کا جمہوری نظام سے متعلق مشورہ

تحریک عدم اعتماد کا جو بھی نتیجہ نکلے، اسمبلی کو مدت پوری کرنی چاہئے
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/FEHMIDA-MIRZA-ON-SYSTEM-SOT-25-03.mp4"][/video]

حکومتی اتحادی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کو چلتے رہنا چاہئے۔

حکومت کی اتحادی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا جو بھی نتیجہ نکلے، اسمبلی کو مدت پوری کرنی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنے دینی چاہئیے ورنہ آئندہ کوئی بھی حکومت اپنی مدت پوری نہیں کرے گی۔

فہمیدہ مرزا نے کہا کہ 3 مہینے اور 6 مہینے والی باتیں کرنے سے جمہوریت کو دھچکا ہو گا اور ایسی باتوں سے پارلیمانی جمہوریت ناکام ہوتی ہے۔

Fehmida Mirza

Tabool ads will show in this div