شاہ محمود کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو مشورہ

کسی پر تنقید سیاسی فیصلوں پر کریں،ذاتیات پرنہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےپی ٹی آئی کے رہنماؤں کو کہا ہے کہ کسی پر تنقید سیاسی فیصلوں پر کریں،ذاتیات پرنہیں۔

جمعہ کو پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی بات کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اپنی شوریٰ سے مشاورت کررہی ہیں اورتوقع ہے کہ اتحادی جماعتیں سیاسی فیصلہ کریں گی۔

شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ اور بالخصوص کراچی میں ایم کیو ایم کے ساتھ جوکچھ کیا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں،ایم کیوایم والے پیپلزپارٹی کے ڈسے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایم کیوایم کو سینے سے لگایا اورحکومت میں نمائندگی دی، کراچی پیکج دیا جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی قائم کی۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بھی ایم کیو ایم کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اور ایم کیوایم کا رکن یہ ساری باتیں سمجھتا ہے۔

ق لیگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی سمجھدارآدمی ہیں اور انھوں نے کہا کہ ہم دیکھتے رہ گئے اور نواز شریف بیرون ملک چلے گئے،آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہاں جو پلیٹلٹس گر گئے تھے وہ لندن جا کر ٹھیک ہوگئے۔

انھوں نے مزیدبتایا کہ ن لیگ اور ق لیگ کا ایک ماضی ہے اور ق لیگ کا ووٹر اپنی قیادت کو ن لیگ کے ساتھ بیٹھا دیکھ کر کیسا محسوس کرے گا، ن لیگ کی جانب سے ق لیگ کو پنجاب میں وزارت اعلی کی آفر کررہی ہے،اقلیتی جماعت کا وزیراعلیٰ ہوا تو کابینہ کے فیصلوں پراکثریتی جماعت اثرانداز ہوگی اور یہ باتیں منطقی نہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ سیاسی حساب کتاب کے مطابق اتحادی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا چاہیئے، سیاسی مخالفت میں ذاتیات پر باتیں نہیں ہونی چاہیئں اور کسی کی ذات پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں، وہ جملےادا نہیں کرنے چاہئیں کہ کل کو آنکھ نہ ملا سکیں۔

انھوں نے دھیمے لہجے میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں سے بھی کہتا ہوں کہ تنقید فیصلوں پر کریں،ذاتیات پرنہیں۔

PTI

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div