اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

007 غزہ: اسرائیلی فضائیہ نے ایک بار پھر وحشیانہ بمباری سے کی غزہ میں قائم حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ہفتہ کو غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ جنوبی اسرائیلی علاقوں میں داغے گئے جس کے بعد ہفتہ کو علیٰ الصبح اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب میں حماس کی چار تنصیبات پر فضائی حملے کئے گئے، تاہم اس بمباری میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ سماء

GAZA STRIP

Tabool ads will show in this div