فیصل آباد:آن لائن بلیک میلنگ پر غیرملکی لڑکی کی خودکشی

شادی کابہانہ بنا کر غيراخلاقی تصاوير بنوائيں

فیصل آباد کے طالبعلم کی مبینہ طور  پر بلیک میل کيے جانے پر غير ملکی لڑکی نے خودکشی کرلی۔

حکام کے مطابق ملزمان نے غیرملکی لڑکی کو پہلے دوستی کے جال میں پھنسایا اور پھر شادی کا بہانہ بنا کر غیر اخلاقی تصویربنوا کر بلیک میل کیا۔ امریکن ایمبیسی کی نشاندہی پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے فیصل آباد سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان جو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے طالبعلم ہیں کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر دیکھتے تھے کہ لڑکیاں باہر سے یہاں آکر شادیاں کرتی ہیں، ہم نے بھی اسی چکر میں اس کے ساتھ دوستی کی لیکن رابطہ ختم کرنے پر اس کو بلیک میل کیا۔

امریکن ایمبیسی کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم نے طالبعلم اور اس کے ساتھی کوگرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد ہوا ہے جنہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی درجنوں غیر ملکی لڑکیوں سے پیسے بٹور چکے ہیں۔

black mailing

CYBER CRIME

FIA officials

Tabool ads will show in this div