تحریک عدم اعتماد،اتحادیوں کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری
وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پراتحادیوں کی جانب سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
سماء کے نمائندہ خصوصی عاصم نصیر نے بتایا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطوں میں مزید 2 دن کا وقت مانگ لیا۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے جمعہ 25 مارچ کو سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا قوی امکان ہے۔
سماء کے نمائندہ خصوصی نے بتایا کہ (ق) لیگ کے اہم رہنماء اور وفاقی وزیر مونس الہی جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ (ق) لیگ کا حکومتی اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے پر مزید 2 روز میں فیصلہ متوقع ہے۔(ق) لیگ کے رہنماء مونس الہی بیرون ملک ہیں اور اسپین سے ان کی لاہور واپسی 26 اور27 مارچ کو متوقع ہے۔
اس کے علاوہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی 26 یا 27مارچ کو اسلام آباد جائیں گے۔