کرپٹ لیڈروں کوختم کرنے کا راستہ نیب نہیں،مصطفیٰ کمال

کرپٹ لیڈروں کوختم کرنے کا راستہ نیب نہیں اور ملک میں ایسے لیڈر پیدا کریں کہ کرپشن ختم ہو جائے۔
Mar 24, 2022

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کرپٹ لیڈروں کوختم کرنے کا راستہ نیب نہیں ہے، ملک میں ایسے لیڈر پیدا کریں کہ کرپشن ختم ہو جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتےہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم ایک بازاری پارٹی ہے اوربازار میں بیٹھے قیمت لگا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم رہنما خالد مقبول کی ویڈیو موجود ہے جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ پیپلز پارٹی کے جھنڈے اتروانے ہیں اور آج وہ اس ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھ کر قسمیں اور وعدے کررہے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سیاستدان ہیں اور کوئی لیڈر نہیں ہے، کسی کواپنی نسلوں کی فکر نہیں اور سب کو اپنی حکومت کی فکر ہے تاہم پی ایس پی وہ واحد پارٹی ہے جس کواگلی نسلوں کی فکر ہے۔

وزیراعظم سے متعلق انھوں نے کہا کہ عمران خان کو لگتا ہے کہ صرف وہی سہی ہیں اور باقی سب غلط ہیں،عمران خان کسی کو خاطر میں نہیں لاتے اوراپوزیشن لیڈر سے انہیں ہاتھ ملانا نہ پڑے اس لیے وہ پچھلی سیٹ سے گھوم کر جاتے ہیں۔

اس حوالےسے انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں وزیراعظم کی وجہ سے آئینی بحران پیدا ہوگیا اور عثمان بزدار جیسے آدمی کو وزیراعلی پنجاب لگا دیا گیا،عمران خان کے رویے سے ملک تین ہفتے نہ چلے، تین سال پتہ نہیں کیسے چل گیا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت کی وجہ سے ہر دوسرا آدمی اسٹیبلشمنٹ پر تبصرہ کررہا ہے اور اب اگرعمران خان کی حکومت جاتی ہے توکوئی مسئلہ نہیں ہے۔

مصطفی کمال نے مشورہ دیا کہ عمران خان غلطیوں کو سدھاریں،اپنی زندگی کا آخری معرکہ نہ سمجھیں عوام میں جائیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب عمران خان اقتدار میں کرپشن کے خلاف آئے تھے تو لگتا تھا کہ وزیراعظم کے پاس کوئی پلان ہوگا لیکن کرپٹ لیڈروں کوختم کرنے کا راستہ نیب نہیں اور ملک میں ایسے لیڈر پیدا کریں کہ کرپشن ختم ہو جائے۔

چئیرمین پی ایس پی نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد(پی ڈی ایم) میں اس لیے شمولیت اختیار  نہیں کی کیونکہ وہاں پیپلزپارٹی وہاں موجود ہے اورسب برباد کرنے والی پیپلز پارٹی انقلاب کی باتیں کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ترپ کا پتہ عمران خان نے استعمال کیا تو وہ ان ہی کے خلاف چلا جائےگا اور وہ کوئی ترپ کا پتہ استعمال نہیں کریں گے۔

IMRAN KHAN

MUSTAFA KAMAL

PSP

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div