ندیم ملک لائیو میں راجہ ریاض کا بڑا دعویٰ

رقم اسلام آباد کی پہاڑی تک جاتی تھی۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن راجہ ریاض نے بڑا دعویٰ کرديا۔ ندیم ملک لائیو میں راجہ ریاض نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عثمان بزدار نے ديگر جماعتوں سے رابطہ کرکے کہا ہے اگر اُن کے خلاف عدم اعتماد نہ لائیں تو وہ عمران خان کو چھوڑنے کیلئے تیار ہيں۔

پروگرام میں گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے وزيراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پر ڈی پی او اور ڈی سی کی سیٹیں بیچنے کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جب وزیراعظم کو بتایا تو جواب ملا ثبوت دو، مگر یہ کیسے بتائیں کہ ان چیزوں کے ثبوت نہیں ہوتے، رقم اسلام آباد کی پہاڑی تک جاتی تھی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب دوسری جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیںٕ۔ وہ کہہ رہے ہيں میرے خلاف عدم اعتماد نہ لائیں۔ ایک موقع پر جب سندھ ہاؤس جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی مرضی اور خوشی سے سندھ ہاؤس گیا تھا۔

گفتگو کے دوران راجہ ریاض نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ناراض ارکان کی تعداد 24 تھی، جو اب بڑھ کر 27 ہوگئی ہے، تاہم نئے ارکان کے نام نہیں بتا سکتا،ہم پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

قبل ازیں راجہ ریاض نے دوران پروگرام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والے تہمت لگا رہے ہیں، خود فیصلہ کریں گے کہ کس دن جانا ہے اور کس جگہ ووٹ ڈالنا ہے۔

PUNJAB

IMRAN KHAN

Raja riaz

USMAN BUZDAR

راجہ ریاض

Tabool ads will show in this div