مزارقائد پر گورنر اور وزيراعلیٰ سندھ ميں دلچسپ مکالمہ
سياسی لڑائی ميں جمہوريت کونقصان پہنچاتوذمہ دارکون ہوگا؟سوال

يوم پاکستان پر مزار قائد پر حاضری کے موقع پر گورنر سندھ اور وزيراعلیٰ سندھ ميں موجودہ سياسی صورتحال پر دلچسپ مکالمہ ہوا، سوال ہوا کہ سياسی قوتوں کی لڑائی ميں جمہوريت کو نقصان پہنچنے کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے وزيراعلیٰ سندھ کی طرف اشارہ کرديا۔ مراد علیٰ شاہ نے جواب ديا کہ جمہوریت کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔