ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کردیا

اداکار جوڑی نے کاسٹ اینڈ کریو کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے
اداکار جوڑی نے کاسٹ اینڈ کریو کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے
اداکار جوڑی نے کاسٹ اینڈ کریو کے نام سے برانڈ لانچ کیا ہے

اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے مشترکہ طور پر کاسٹ اینڈ کریو کے نام سے ملبوسات کا نیا برانڈ لانچ کردیا۔

اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی دوستی شوبز انڈسٹری میں مشہور ہے کیونکہ دونوں انڈسٹری میں برسوں سے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈرامہ مہندی سے لے کر میرے پاس تم ہو تک انہوں نے ایک طویل سفر ساتھ طے کیا ہے اور اب ان کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

گزشتہ روز اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے مشترکہ کلاتھنگ برانڈ کاسٹ اینڈ کریو کے لانچ کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں انور مقصود، وسیم بادامی ، شعیب ملک ، شاہد آفریدی، ایچ ایس وائے، اداکار بلال عباس، فیروز خان، فہد مصطفیٰ، حمزہ علی عباسی، کنزہ ہاشمی، ہانیہ عامر، میرب علی، اور بہت سی مشہور شوبز شخصیات نے شرکت کی ۔

گلوکار عاصم اظہر سے حال ہی میں منگنی کرنے والی میرب علی اور عاصم اظہر کی پرانی دوست ہانیہ عامر نے ایک ایونٹ میں شرکت کی اور یہ دونوں ہی تقریب کی تقجہ کا مرکز بنی رہیں۔

CLOTHING LINE

HUMYUN SAEED

CAST AND CREW

Tabool ads will show in this div