آرمی چیف کی شوبزستاروں سے ملاقات، حریم فاروق کا سیلیوٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شریک شوبزستاروں سے ملاقات کی۔
اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزرا اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت او آئی سی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے بھی شریک رہی۔
رواں سال بھی شوبزستاروں کی بڑی تعداد پریڈ اور مارچ پاسٹ دیکھنے پہنچی جن میں سجل علی، کبریٰ خان، دنانیر، شہریار ،منور، حریم فاروق، وہاج علی، مایا علی اوردیگر شامل ہیں۔
My People together at 23 March Parade ???@iamwahajali @mayaali07 #PakistanDay #mayaali #WahajAli pic.twitter.com/2phdHO998r
— ✨ нυмαяι ѕι∂✨ (@sidk24) March 23, 2022
سوشل میڈیا پرکئی ویڈیوزوتصاویروائرل ہیں جن میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو اپنی نشست سے اٹھ کرشوبزسیلیبرٹیز سے ملتے دیکھاجاسکتا ہے۔
Chief of Army staff praising Maya & Wahaj ???@iamwahajali @mayaali07
— ✨ нυмαяι ѕι∂✨ (@sidk24) March 23, 2022
Sooooo proud of you both ?@mayaali07 @iamwahajali#MayaAli #WahajAli pic.twitter.com/QOiCAUFcd4
مایا علی سے خیرمقدمی کلمات کے تبادلے کے بعد جنرل باجوہ حریم فاروق کی جانب بڑھے جنہوں نے احتراماً آرمی چیف کو سیلیوٹ پیش کیا۔
کئی صارفین یہ جاننے کے بھی خواہشمند دکھائی دیے کہ مایا اور آرمی چیف کے درمیان کیا بات ہوئی۔
SOMEBODY TELL ME WHAT THE COAS SAID TO MAYA ALI. ??
— n. (@Mahenurrr) March 23, 2022
He leaned forward pointed to her and said something and she thanked him twice?!!!!#MayaAli pic.twitter.com/zQgtoHTIUV
آرمی چیف کے علاوہ صدرمملکت عارف علوی نے بھی شوبزستاروں سے ملاقات کی۔