پاک آسٹریلیا ٹیسٹ:قذافی اسٹیڈیم میں بھی یوم پاکستان کےرنگ

پی سی بی نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکردیں
پی سی بی نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکردیں
پی سی بی نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکردیں
پی سی بی نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکردیں
پی سی بی نے ویڈیوزاورتصاویرشیئرکردیں

پاکستان بھرمیں یوم پاکستان روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہاہے،لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں بھی اس تاریخی دن پربھرپور جوش اورولولہ دیکھنے میں آیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ کا آج تیسراروزہے جسے یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیااکاؤنٹس پراس حوالے سے ویڈیواور تصاویرشیئرکیں۔

ویڈیو میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ کوکھیل کے آغازمیں یوم پاکستان کے آغاز قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر پی سی بی کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویرمیں بھی کپتان بابراعظم ، شاہی شاہ آفریدی اور دیگر قومی پرچم تھامے نمایاں ہیں جبکہ کمنٹیٹرزنے بھی آج کے دن کی مناسبت سے سفید وسبز ملبوسات زیب تن کیے۔

اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ٹیسٹ کا تیسرا روز یوم پاکستان کے نام کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں جھنڈے تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

23RD MARCH

Tabool ads will show in this div