ویڈیو:سربراہ پاک فضائیہ نےایف16طیارہ اڑاکرسلامی پیش کی

سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے

یوم پاکستان کے موقع پر فلائی پاسٹ کا آغاز سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے سلامی پیش کرنے سے ہوا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو نے ایف 16 طیارے کے ذریعے صدر مملکت کو سلامی پیش کی اور سلامی کے چبوترے کے سامنے سے 2 جے 10 طیاروں کے ہمراہ گزرے جن کو ونگ کمانڈر بلال رضا اور ونگ کمانڈر حسن انیس اڑا رہے تھے۔

اس سال 23 مارچ کی فوجی پریڈ میں چین سے خریدے گئے جے 10 سی جدید طیاروں نے بھی فلائی مارچ پاسٹ میں حصہ لیا۔ ان لڑاکا طیاروں پر پاکستانی پائلٹوں نے تربیت بھی حاصل کی ہے۔

جے 10 سی جدید ترین آلات سے لیس ہے، چین کا یہ طیارہ دنیا کے جدید ترین طیاروں سے بہتر ہے، اس طیارے کی پاکستان ایئر فورس کے بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کی قوت میں زبر دست اضافہ ہو گا۔

F16

MIRAGE

flypast

J10C

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div