یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب

مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر چادر چڑھائی

یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تاریخی مزار اقبال پر یوم پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

لاہور کے مزار اقبال پر ہونے والی گارڈز تبدیلی کی تقریب میں ایئر وائس مارشل زبیر حسن خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے اعزازی گارڈز کی ذمہ داری سنبھال لی، مہمان خصوصی زبیر حسن خان نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

مہمان خصوصی نے مزار اقبال پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

23RD MARCH

Mazar-e-Iqbal

Tabool ads will show in this div