صرف مطالبات پيش کرنے پر شوکاز جاری ہوا،احمد حسين
تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسين ديہڑ کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس نہيں گيا صرف مطالبات پيش کرنے پرشوکازجاری ہوا۔
سماء کے پروگرام ندیم ملک گفتگو کرتے ہوئے احمد حسين ديہڑ کا کہنا تھا کہ ايک چينل نے ميرے بيان کو توڑ مروڑ کر پيش کيا ووٹ دينے سے متعلق فيصلہ اسی دن کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سامنے صرف مطالبات رکھے تھے جس پرشوکاز نوٹس جاری ہوا اور گھر پر حملہ بھی کيا گيا۔
احمد حسین ڈیہڑ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جو الزامات لگائے وہ ثابت کریں، الزام لگانے والوں کيخلاف قانونی کارروائی کاحق محفوظ رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر پیسوں کےالزامات لگائے گئے مجھ سے رابطہ کرناچاہیے تھا۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کرپشن پروزراء سے کشیدگی رہی، اپوزیشن کو گالیاں دینے والوں کو وزیر بنایا گیا، میں نےساؤتھ پنجاب کو اختیارنہ دینے پر استعفیٰ دیا تھا۔