کراچی ميں ارشدپپوکیس کا اہم کردار دن دیہاڑے قتل

سابق ایس ايچ او پرلکی اسٹار کے قريب فائرنگ

کراچی کے علاقے صدر میں لیاری گینگ وار سرغنہ ارشد پپو کے قتل کے اہم ملزم اور سابق ایس ایچ او کو دن دیہاڑے  قتل کر دیا گیا۔

لیاری گینگ وار کی ایک ہولناک جھلک آج صدر کراچی میں دیکھنے میں آئی جہاں ارشد پپو قتل کیس کے ملزم  اور چاکیواڑہ تھانے کے سابق ایس ایچ او  چاند خان  نیازی کو  موت کی نیند سلا دیا گیا۔

موٹر سائیکل سوار قاتلوں نے لکی اسٹار کے قریب چاند خان اور انہیں بائیک پر لے جانے والے عبدالرحمان کو نشانہ بنایا۔ انسپکٹر چاند خان نیازی ارشد پپو کے قتل کے وقت تھانہ چاکیواڑہ میں تعینات تھا۔

چاند خان نیازی ارشد پپو قتل کیس میں پیشی کے بعد موٹر سائیکل پر آرہے تھے جبکہ موٹر سائیکل سوار قاتل کے ان کے تعاقب میں تھے۔ سی سی ٹی وی میں واضح ہے کہ قاتلوں نے بالکل قریب موٹر سائیکل چلاتے ہوئے چاند خان  کو گولی ماری ۔

انسپکٹر چاند خان موقع پر ہی دم توڑ  گئے تھے جبکہ ان کے ساتھی  عبدالرحمان  بھی گولی لگنے کے بعد چند گز ہی موٹر سائیکل چلا سکے ۔ دن دیہاڑے قاتلوں کی اس سینہ زوری نے دیکھنے والوں  کو بھی دہشت زدہ کردیا ۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ قاتل نے چاند خان اور ان کے ساتھی عبدالرحمان  کی جانب سات گولیاں چلائیں جبکہ پولیس کو جائے وقعہ نائن ایم ایم  پستول کی گولیوں کے تین خول ملے ہیں ۔

ڈی آئی جی ساوتھ شرجیل کھرل بھی تسلیم کرتے ہیں کہ دہرے قتل کی یہ واردات  ایک بار پھر سر اٹھاتی گینگ وارا کا ہی شاخسانہ ہے۔ سابق ایس ایچ  چاند خان  نیازی کے اس بہیمانہ قتل سے تقريباً 3 ماہ پہلے کلری تھانے کے سابق ایس ایچ او کو لیاری میں  اسی طرح پر ہجوم بازارر میں قتل کیا گیا تھا ۔

قتل کی دونوں وارداتوں کو لیاری گینگ کے سرغنہ ارشد پپو کے گروہ کی کارروائی قرار دیا جارہا ہے جسے سترہ مارچ 2013 کو اغوا کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کیا گیا تھا ۔

ارشد پپو اور عبدالرحمان عرف ڈکیت کی سربراہی میں کام کرنے والے گینگز کی لڑائی میں اب تک سیکڑوں جانیں جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ ان دونوں کے مرنے کے بعد بھی جاری ہے۔

Liyari Gang War

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div