بی جے پی حکومت بھارت میں مسلمانوں پرمظالم ڈھارہی ہے، شاہ محمود

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور بی جے پی حکومت بھارت میں مسلمانوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔

پاکستان نے او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے48ویں اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔ اس موقع پر خطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آواز اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کررہی ہے۔

وزیرخارجہ نےکہا کہ پاکستان او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کاخواہاں ہے اور پاکستان کی کوششوں سے ہی او آئی سی کا انسانی بنیادوں پر ٹرسٹ فنڈ قائم ہوگیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی کے ذریعے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے مؤثر حکمت عملی وضع کی جائےگی اوربطور رکن پاکستان مسلم ملکوں کے درمیان رواداری کو فروغ دےگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق اور مغرب میں کشیدگی سے عالمی امن کوخطرہ ہے جبکہ دنیا کو ہنگامہ خیزصورتحال کا سامنا ہے،تنازعات کے باعث ترقی کا عمل متاثر ہوتاہے اور مسلم دنیا کو مشرق وسطیٰ میں تنازعات کاسامناہے۔

انھوں نے بتایا کہ فلسطین کےعوام کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے،مسلم ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے اور دنیا میں تنازعات کا بڑا حصہ مسلم ممالک میں ہے۔

انھوں نے زور دیا کہ او آئی سی کے50سال گزرجانےکےباوجودمسلم ممالک بدامنی اورتنازعات کاشکارہیں، دنیا کے دوتہائی مہاجرین کا تعلق5 مسلمان ملکوں سےہے اورمسلم ممالک میں تنازعات کےخاتمےکیلئےامہ کےدرمیان تعاون ضروری ہے،اس مقصد کے لیے مسلم دنیا کو اپنی نوجوان آبادی کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے2022 کو نوجوانوں کا سال قراردیا ہے۔

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div