سندھ ہائیکورٹ میں متاثرین گجرنالہ کی مکانات گرانے سے روکنےکی درخواست مسترد

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کیس نہیں سن سکتی
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کیس نہیں سن سکتی
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کیس نہیں سن سکتی

سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین گجرنالہ کی مکانات گرانے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں متاثرین گجر نالہ کیس میں کیفے پیالہ ہوٹل کے نزدیک مکانات گرانے پر درخواست کی سماعت ہوئی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نےدرخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اس حوالےسے سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہےاور درخواست گزار اب سپریم کورٹ جائیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کیس نہیں سن سکتی۔

درخواست گزار کےوکیل شمس الدین شیر نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو معاوضے کا حکم دیا،ہمارے گھر کے ایک حصے کو گرا دیا گیا البتہ باقی حصے کو ایف ڈبلیو او نے کلئیر قرار دیا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ باقی حصے کو چھوڑا گیا جیسے اب گرایا جا رہا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ اگرکوئی تنازعہ ہے تو دیوانی مقدمہ دائر کریں۔

SINDH HIGH COURT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div