حکومت میں نہ کوئی جمہوریت ہے،نہ جمہوری سوچ، مولانا فضل الرحمان

اقتدار میں چور دروازے سے داخل ہونا معیشت تباہ کرنا ہے

مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی والے لاتعلقی اختیار کرنے والوں رہنماؤں کو ہارس ٹریڈنگ کہہ رہے ہیں تاہم پہلے یہ اس عمل کو ضمیر کی آواز کہتے تھے۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے جمیعت علما اسلام (ف) کےسربراہ مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ حکومت میں نہ کوئی جمہوریت ہے اور نہ کوئی جمہوری سوچ ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اقتدار میں چور دروازے سے داخل ہونا معیشت تباہ کرنا ہے اور ہم علم بلند کرکے میدان عمل میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی کس بات میں تضاد نہیں ہے،جب جہاز بھر کر لایا جاتا تھا تو اس کو ضمیر کی آواز کہتے تھے اورآج لوگ لاتعلق ہورہے ہیں تو ہارس ٹریڈنگ ہے۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدم اعتماد کے کسی میں عدالت يقيناً آئين اور قانون کے مطابق فيصلہ دے گی۔

MAULANA FAZAL UR RAHMAN

Tabool ads will show in this div