ہانیہ عامرکا فلم کی تشہیرکیلئے شادی کی تقریب میں ڈانس

پردےمیں رہنے دوعیدالفطرپرریلیزکی جائے گی
پردےمیں رہنے دوعیدالفطرپرریلیزکی جائے گی
پردےمیں رہنے دوعیدالفطرپرریلیزکی جائے گی

ہانیہ عامراورعلی رحمٰن خان نئی آنے والی فلم 'پردے میں رہنے دو' کی بھرپور تشہیرمیں مصروف ہیں، شاپنگ مال کے بعد جوڑی کو شادی کے پنڈال میں دیکھا گیا۔

پردے میں رہنے دو ٹریلرریلیز کے بعد سے ہی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے، فلم کی کاسٹ میں ہانیہ عامر اورعلی رحمان خان کے علاوہ جاوید شیخ ،سعدیہ فیصل سمیت کئی سینئر اداکاربھی شامل ہیں۔

فلم پردے میں رہنے دو کو شازیہ وجاہت اور ان کے شوہر وجاہت رؤف نے پروڈیوس کیا ہے اور ہدایتکاری بھی انہی کی ہے۔

فلم کا گانا' پیلا رنگ' گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا تھا جس کے بعد سےفلم اور گانے کی تشہیرکے لیے خاصی متاثرکن کوششیں سامنے آرہی ہیں، ہانیہ اور علی رحمان خان نے ٹرک پرتشہیر کے بعد کراچی کے شاپنگ مال میں بھی پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیو کراچی میں ہونے والی مہندی کی تقریب سے ہے جس میں ہانیہ نے گانے کی مناسبت سے پیلے رنگ کا ہی شرارہ پہن کرعلی رحمان خان کے ساتھ خوب رنگ جمایا۔

ویڈیو انسٹاگرام پر ڈائریکٹر وپروڈیوسر وجاہت رؤف کی جانب سے شیئرکی گئی ۔

ہانیہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پرتقریب میں بھرپور استقبال اور ڈانس کی ویڈیوشیئرکرتے ہوئے امیدظاہر کی یہ رواں شادی سیزن میں یہ گانا دھوم مچائے گا۔

پردے میں رہنے دو عید الفطر کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔

Ali Rehman Khan

PARDE MEIN REHNE DO

HANI AAMIR

Tabool ads will show in this div