پانچ منحرف اراکین نے واپسی کےلیے رابطہ کیا ہے، اسدعمر

سماء کے پروگرام احتساب میں گفتگو
Mar 21, 2022

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تک کسی کو کوئی بھی خیال آسکتا ہے۔ تحریک انصاف کے 5،4 منحرف اراکین نے واپسی کےلیے کابینہ سے رابطہ کیا ہے۔

سماء کے پروگرام احتساب میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان فیصلوں پر نظرثانی کریں ورنہ قانونی راستہ موجود ہے۔ آرٹیکل 63 اے کے تحت درخواست فائنل کرکے نوٹوں کی سیاست کو دفن کردیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بیچنے والے کیلئے تاحیات نااہلی ہونی چاہیے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ شوکاز ملنے کے بعد لوگ ایم این ایز سے رابطے کررہے ہیں، جو عمران خان کے خلاف جائے گا وہ غلطی کرے گا، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہرشخص پیسے کے اوپر گیا مگر ہمارے ایم این ایز کو جو آفرز ہوئیں انکی تفصیلات موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجہ ریاض کیا مانگ رہے تھے اس پربات نہں کروں گا مگر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں انہوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آرمی چیف سے ایک سے زیادہ ملاقات ہوئی ہیں، ون آن ون ملاقات میں سیاست ڈسکس ہوئی یا نہیں یہ میرے علم میں نہیں ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ 27مارچ کو ہمارا جلسہ ہوگا اور اس کےلیے انتظامیہ کو درخواست بھی دے چکے ہیں تاہم اپوزیشن نے ابھی تک جلسے کی درخواست نہیں دی۔

ASAD UMAR

pti govt

PDM

Tabool ads will show in this div