حکومت ہر وہ حرکت کر رہی ہے جو تناؤ پیدا کرے، کائرہ
اسپیکر نے بھی آئین سے انحراف کی باتیں شروع کردی
پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ ہار چکے ہیں، کوئی حربہ ان کو نہیں بچا سکتا۔ سما سے خصوصی گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت آئین سے انحراف کر رہی ہے۔ تقاضا تھا 21 کو اجلاس کرو ،ڈیڑھ 2 یا تین منٹ میں قرارداد پڑلینا تھا۔ اسپیکر نے بھی آئین سے انحراف کی باتیں شروع کردی ہیں۔ حکومت ہر وہ حرکت کر رہی ہے جو حالات تناؤ کی جانب لے جائے۔