سیالکوٹ گیریژن:اسلحہ شیڈ میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا، ترجمان پاک فوج

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
[video width="800" height="450" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/03/Sialkot-chauni-fire-ISPR-BPR-Sumaira-Khan-NEW-for-WEB.mp4"][/video]

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیالکوٹ گیریژن کے اسلحہ شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق اسلحہ شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ کو مؤثر طریقے اور بروقت اقدامات سے پھیلنے سے روکا گیا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کے رہائشیوں کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فجر کے وقت پر دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی شکایات کی گئیں تھی۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں بھی آگ بھڑکتے اور دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ARMY DEPO

Tabool ads will show in this div