کراچی: آتشزدگی سے 5 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،پولیس
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،پولیس
آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،پولیس

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 5 بہن بھائی سوتے ميں ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ گلشن اقبال بلاک 19 کے خالی پلاٹ پر قائم حق نواز کی جھونپڑی میں پيش آيا،جس ميں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور شدت اختیار کرتے کرتے برابر والی جھونپڑی کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

اندھيری رات ميں ماں کو صرف اپنے ایک سال کی بچی کو بچانے کا موقع ملا لیکن 12 سالہ صائمہ ، 10 سالہ فرحان ، 9 سالہ کامران ، 7 سالہ طیبہ اور 4 سالہ ذیبا آنکھوں کے سامنے شعلوں کی نذر ہوگئے۔

جس جگہ واقعہ پيش آيا وہاں سو سے زائد جھونپڑیاں قائم ہيں، مکينوں کا کہنا ہے کہ اگر فائربریگیڈ بروقت پہنچتی تو نقصان سے بچاجاسکتا تھا۔ پوليس نے شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار ديا ہے۔

karachi fire

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div