نہ کوئی ووٹ خريد رہاہے نہ بيچ رہاہے،چوہدری شجاعت

يہ محض پروپيگنڈا کيا جارہاہے، سربراہ ق لیگ
يہ محض پروپيگنڈا کيا جارہاہے، سربراہ ق لیگ
يہ محض پروپيگنڈا کيا جارہاہے، سربراہ ق لیگ

مسلم ليگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسين کا کہنا ہے کہ یہ پہلا الیکشن ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خریدرہاہے اور نہ کوئی بیچ رہاہے یہ محض پراپیگنڈہ ہے۔

چوہدری شجاعت حسين کا کہنا تھا کہ کہا جارہاہے نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکرکیا مگر اس بات میں سچائی نہیں ہے۔

انہوں نے ايک بار پھر حکومت اور اپوزیشن سے اپنے جلسے ملتوی کرنے کی اپيل کی۔

اس سے قبل 15 مارچ کو بھی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن سے ملکی مفاد میں جلسے ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی۔

حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے سینیر سیاست دان اور پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملکی حالات محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے حکومت اور حزب اختلاف سے ملکی مفاد میں جلسے منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غربت اور مہنگائی سے متاثر عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ حیرت ہے حزب اختلاف کے مقابلے میں حکومت بھی جلسے کرنے لگ گئی، سیاسی افراتفری کا فائدہ پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کو ہو سکتا ہے۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ دونوں فریقین کارکنان کو اشتعال انگیز سیاست کا راستہ مت دکھائیں، جب کہ جمہوریت کی پاسداری کیلئے ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں۔

Shujaat Hussain

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div