کراچی:پيپلزپارٹی کارکنوں کا گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج
سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے بعد کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ کے باہر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شہلارضا کا کہنا تھا کہ :سندھ ہاؤس پرتو50،40لوگ ہيں، ہم يہاں آئے تو آپ لوگوں کی گنتی بھی نہيں کرسکوگے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی شرجيل ميمن کا کہنا تھا کہ عمران نيازی کو معلوم ہے اس کی بے ساکھياں ختم ہوگئيں، مجبورنہ کيا جائے کہ ہم بھی ایسے واقعات شروع کرديں ورنہ بنی گالہ اور وزيراعظم ہاؤس ہم نے بھی دیکھے ہوئے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کادروازہ توڑکر اندر داخل
شرجيل ميمن کا کہنا تھا کہ ہميں بھی يہ کرنا آتاہے، اسلام آبادکے ريڈزون ميں بدترين دہشتگردي کامظاہرہ کياگيا۔ سندھ پوليس نہ ہوتي تو اراکين کي جان کو خطرہ ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ يہ لوگ فوری طورپر نہيں آئے بلکہ 4 گھنٹے سے موجود تھے۔
اس سے قبل سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر دھرنا دینے والے تحریک انصاف کے کارکنان مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کا کہنا ہے کہ یہ منخرف اراکین کيلئے ميسج ہے،يہ صرف ٹريلر تھا فلم ابھی باقی ہے جبکہ احتجاج میں شریک رکن اسمبلی عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکن آپ کے گھروں پر بھی جائیں گے۔