پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب اسمبلی ميں اپوزيشن کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، احتجاج کرنیوالے تو وہی تھے ليکن وجوہات مختلف تھيں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات پر وزير ماحوليات شجاع خانزادہ کی جانب سے اورنج لائن منصوبے پر وزيراعلیٰ شہباز شريف کیلئے تعريفی کلمات ادا کئے گئے جو اپوزيشن کو ناگوار گزرے اور پھر وہی 3 روز پرانا احتجاج شروع ہوگيا۔

گزشتہ تينوں روز اپوزيشن کو احتجاج کا جواب مسکراہٹ سے ملتا رہا مگر آج حکومتی بنچوں پر بيٹھے ارکان چپ نہ رہے اور اسپيکر پنجاب اسمبلی بھی بول اٹھے۔

ہنگامہ آرائی کا معاملہ ايوان تک محدود نہ رہا باہر نکل کر بھی اپوزيشن نے اپنا احتجاج جاری رکھا، حکومتی ارکان نے بھی مقابلہ کيا اور دونوں جانب سے الزامات پر مبنی نعرے گونجتے رہے۔

پہلے 3 روز اپوزيشن نے ايوان ميں مفاد عامہ کی قرار دادوں اور بلوں کو آؤٹ آف ٹرن معاملات پر قربان کيا، تو آج امن و امان پر عام بحث بھی اسی احتجاج کی نذر ہوگئی۔ سماء

updates

روز

canadian

چوتھے

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div