عروہ حسین اورفرحان سعیدکی راہیں پھرسے ایک؟

جوڑی کے مداحوں کے لیے اچھی خبر
جوڑی کے مداحوں کے لیے اچھی خبر
جوڑی کے مداحوں کے لیے اچھی خبر

عروہ حسین اور فرحان سعید کے مداحوں کے لیے یہ خبریقیننا خوشی کا باعث ہوگی کہ شوبزکی اس معروف جوڑی نے ایک بار پھراپنے راستے ایک کرلیے ہیں۔

اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں نومبر2021 میں سامنے آئیں تھیں لیکن عروہ یا فرحان کی جانب سے ایسی اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی، مختلف انٹرٹینمنٹ سائٹس اور ٹی وی چینلزیہ خبریں ذرائع کے حوالے سے چلا رہے تھے۔ کئی ایک نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دونوں کی طلاق کا کیس لاہورکی مقامی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

بعد ازاں اداکارہ کے والد مخدوم چوہدری نے عروہ اورفرحان سعید کے مابین علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔

تاہم اس کے بعد بھی عروہ اور فرحان کی جانب سے ایسی کسی خبرکی تصدیق یا تردید سامنے آئی نہ ہی دونوں کو ایک ساتھ دیکھاگیا، اتنے عرصے بعد چند روز قبل یہ جوڑی اداکارہ زارا نور عباس کی سالگرہ میں دیکھی گئی جہاں فرحان نے گائیکی کے جوہربھی دکھائے۔

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس تقریب کے بعد کئی انٹرٹینمنٹ سائٹس کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عروہ اور فرحان نے پھرسے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گلیکسی لالی ووڈ کے مومن علی منشی اور ان کی بہن ایمان منشی نے یوٹیوب شومیں بتایاہے کہ یہ جوڑی تمام تراختلافات بھلا کرپھرسے ایک ساتھ ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دونوں پھر سے ایک ساتھ نظرآئیں گے ، تاہم خود فرحان یاعروہ نے تاحال اس خبرکے مصدقہ ہونے سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا۔

مومن علی منشی نے یہ بھی بتایا کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں زارا کی سالگرہ کی تقریب میں بھی ایک ساتھ خوش وخرم دیکھے گئے۔

اس جوڑی کا نکاح 16 دسمبر 2016 کو لاہورکی بادشاہی مسجد میں ہواتھا۔

فرحان سعید نے شادی سے تقریبا ایک ماہ قبل 22 نومبر 2016 میں عروہ حسین کو کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے رومانوی اندازمیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے گھٹنوں کے بل جھک کر ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تھی جس کی تصاویرخوب وائرل ہوئیں اور شادی تک دونوں خبروں میں نمایاں رہے۔

Urwa Hocane

Farhan Saeed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div