قلات: خاکی طول و عرض میں کھلتے گلابی اورسفید پھولوں کی بہار
سفید اور گلابی پھولوں سے منظر حسین ہوگیا
قلات میں طویل شدید سردی کے بعد موسم بہار کی آمد سے بادام، خوبانی، آڑو، بلیک امبر، سیب اور دیگر درختوں پر چھوٹےچھوٹے گلابی اور سفید رنگوں کے پھول نکل آئے ہیں۔
ان پھولوں کی خوشبو سے قلات کی فضا معطر ہوگئی ہے۔
شہری پھولوں کا لطف اٹھانے کے لٸے باغات کا رخ کررہے ہیں۔
طویل اور خون جما دینی والی شدید سردی کے بعد بلوچستان کے تاریخی شہر قلات میں موسم بہار کے قدم رکھتے ہی درختوں پر لگے انواع واقسام کے پھولوں نے بہار کی آمد کی نوید سناٸی ہے۔
شہر کی فضا میں پھولوں کی خوبصورت بھنی بھنی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔
نوٹ: یہ تصاویر اور مواد ہمیں قلات سے رپورٹر عبداللہ لہڑی نے ارسال کی ہیں۔
kalat
spring
تبولا
Tabool ads will show in this div