ق لیگ حکومتی اتحاد میں شامل ہے، مونس الٰہی

خاندان سے ملنے لندن آیا ہوں، وفاقی وزیر

monis_1

مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے لندن پہنچے ہیں، جہاں سے ٹیلی فون پر سماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے اہل خانہ سے ملنے لندن آیا ہوں،  3 روز یہاں قیام کروں گا، جس کے بعد واپس وطن جاؤں گا۔

حکومتی اتحاد چھوڑنے سے متعلق سوال پر مونس الٰہی نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، ق لیگ حکومتی اتحاد میں شامل ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، پارٹی کے مستقبل کا فیصلہ چوہدری پرویز الٰہی کریں گے۔

مونس الٰہی نے کہا کہ سیاسی معاملات میں تیزی آئی ہے، جس کی وجہ سے مختصر مدت کیلئے یہاں آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کے اپنے15، 16اراکین ٹوٹ گئے، پرویزالہیٰ

پرویز الٰہی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت نے بہت سے لوگوں کو غیر ملکی دوروں پر بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کم از کم 8 ناراض اراکین قومی اسمبلی سندھ ہاؤس میں مقیم ہیں، جہاں ندیم ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح طور پر حکومت اور عمران خان کی پالیسی پر تنقید کی۔

Monis Elahi

PM IMRAN KHAN

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div